معروف چیٹنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل اپنا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعارف کروا دیا تھا تاکہ صارفین موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر بھی واٹس ایپ استعمال کر سکیں لیکن وہاں صارفین کو ایک مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ انہیں نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوتے تھے بالخصوص اس وقت جب انہوں نے براﺅزر میں واٹس ایپ نہیں کھول رکھا ہوتا تھا۔
جب آپ اپنے کمپیوٹر میں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہیں تب ایپلی کیشنز آپ سے نوٹیفکیشن دکھانے یا نہ دکھانے کی اجازت طلب کرتی
ہے۔ اگر آپ اسے اجازت دیتے ہیں تو وہ آپ کو نوٹیفکیشن دکھاتی ہے لیکن وہ صرف تبھی آتے ہیں جب آپ نے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کھول رکھی ہو۔
ہم آپ کو ایسی ٹول کٹ کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے ساتھ آپ ہر وقت واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکتے ہیں خواہ آپ کا براﺅزر اور واٹس ایپ کی ایپلی کیشن بند ہی کیوں نہ ہوں۔ اس اضافی ایپ کا نام WaToolkitہے۔ یہ ٹول کٹ ہر وقت واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن آپ کے ڈیسک ٹاپ پر دکھاتی رہے گی اور ساتھ میسیج آتا رہے گا کہ ”اگر آپ نیا میسیج پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔“